Tuesday, 22 October 2024, 04:06:38 am
 
پاکستانی عازمین حج کی سعودی عرب آمد کا سلسلہ جاری
May 31, 2024

پاکستانی عازمین حج کی سعودی عرب آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

مکہ میں ریڈیو پاکستان کے نمائندے بلال خان محسود کے مطابق اب تک ایک سو چوہتر پروازوں کے ذریعے بیالیس ہزار سات سو تریسٹھ عازمین حج سعودی عرب پہنچ چکے ہیں۔

آئندہ دس روز میں ستائیس ہزار تین سو بیالیس سے زائد عازمین حج کی مکہ پہنچنے کی توقع ہے۔

پاکستان حج مشن سرکاری حج سکیم کے تحت سترہزار سے زائد عازمین اور نجی حج سکیم کے تحت 80ہزار نو سو عازمین حج کی میزبانی کرے گا۔ مدینہ میں بتیس ہزار نو سو عازمین ریاض الجنة پر حاضری کی سعادت حاصل کی۔پاکستان حج مشن نے عازمین حج کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی غرض سے دومرکزی ہسپتال اور بارہ ڈسپنسریاں قائم کی ہیں۔اس کے علاوہ تین سو نوے حج معاونین سفر، رہائش اور خوراک کی سہولتوں کی فراہمی کے ذریعے عازمین کی خدمت کر رہے ہیں۔ادھر پاکستان حج مشن ملک میں روزانہ کی بنیاد پر آگاہی پروگرام کا انعقاد کرتا ہے تاکہ معاونین دوران حج بہتر خدمات فراہم کر سکیں۔اس مشق کا مقصد معاونین کو ضروری معلومات، راستوں اور رہائش گاہوں کی تفصیلات سے آگاہ کرنا ہے تاکہ حج کے ایام میں وہ حجاج کی رہنمائی کر سکیں۔