وزیر اعظم شہباز شریف جو دوحہ میں ہیں آج امیرِ قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے ملاقات کریں گے۔وہ قطر کے ساتھ وفود کی سطح پر بات چیت میں پاکستان کی قیادت کریں گے۔شہباز شریف قطر کے وزیراعظم سے بھی ملاقات کریں گے۔قطر بزنس مین ایسوسی ایشن کا وفد بھی وزیراعظم سے ملاقات کرے گا۔شہباز شریف قطر میوزیم میں ’’منظر آرٹ نمائش پاکستان میں 1940سے اب تک آرٹ اور فن تعمیر‘‘کا افتتاح کریں گے۔