Wednesday, 02 September 2026, 10:07:29 am
 

مزید خبریں

 
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی کثیر الجہتی سفارت کاری میں پاکستان کے کردار کی تعریف
September 01, 2026

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کثیر الجہتی سفارت کاری میں پاکستان کے تعمیری اور اصولی کردار اور علاقائی امن و سلامتی کے فروغ کے لیے اس کی خدمات کی تعریف کی ہے۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار آج بشکیک میں شنگھائی تعاون تنظیم کی سربراہانِ مملکت کونسل کے اجلاس کے موقع پر نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے ملاقات میں کیا۔

اسحاق ڈار نے عالمی چیلنجز سے نمٹنے اور مؤثر کثیر الجہتی نظام کے فروغ میں اقوام متحدہ کے کردار کو آگے بڑھانے پر سیکرٹری جنرل کے قائدانہ کردار کو سراہا۔

انہوں نے اقوام متحدہ کے لیے پاکستان کے مضبوط عزم کا اعادہ کیا اور پاکستان اور اقوام متحدہ کے درمیان دیرینہ اور قریبی شراکت داری پر زور دیا۔

نائب وزیراعظم نے عالمی ادارے کے سربراہ کو پاکستان کے دورے کی دعوت دی، جو انہوں نے قبول کر لی۔