Wednesday, 02 September 2026, 10:07:27 am
 

مزید خبریں

 
پاکستان تنازعات کو پرُامن طریقے سے حل کرنے کیلئے پرُعزم ہے، وزیراعظم شہباز شریف
September 01, 2026

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان بین الاقوامی قانون کے تحت تنازعات کے پُرامن حل کے لیے پُرعزم ہے اور اقوام متحدہ اور شنگھائی تعاون تنظیم کے منشور پر پوری طرح کاربند ہے۔

انہوں نے کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہانِ مملکت کی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسی جذبے کے تحت پاکستان نے اس وقت بھرپور انداز میں امن کی حمایت کی جب رواں سال کے آغاز میں شنگھائی تعاون تنظیم کے ایک رکن ملک کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی کی گئی، جس سے خطے میں ایک بڑا بحران پیدا ہوا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ اس بحران کے باعث توانائی کی اہم ترسیلی گزرگاہیں بند ہونے سے عالمی معیشت متاثر ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی مسلسل سفارتی کوششیں خطے میں کشیدگی کم کرنے اور امن کی بحالی کے لیے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی صورت میں کامیاب ہوئیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کا پختہ یقین ہے کہ اسلام آباد مفاہمتی یادداشت خطے میں دیرپا امن کے قیام کے لیے سب سے قابلِ عمل اور پائیدار راستہ فراہم کرتی ہے۔