پاکستان نے اگلے سال کے لیے شنگھائی تعاون تنظیم کی صدارت سنبھال لی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک پوسٹ میں وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ پاکستان اپنے دورصدارت میں عمل، روابط کے فروغ، جدت اور مشترکہ خوشحالی کے وژن کے حصول کے لیے سخت محنت کرے گا۔
وزیراعظم نے سربراہی اجلاس کے کامیاب انعقاد اور تنظیم کو منفرد انداز میں چلانے پر جمہوریہ کرغزستان کی حکومت کو بھی مبارکباد دی۔
شہبازشریف نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ ایس سی او بھرپور طاقت کے ساتھ آگے بڑھتے ہوئے خطے کے تین ارب لوگوں کی زندگیوں میں حقیقی بہتری لائے گی۔