نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار نے بشکیک میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہانِ مملکت کی کونسل کے اجلاس کے موقع پر چین کے وزیر خارجہ وانگ یی سے ملاقات کی۔
دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور چین کے درمیان ہر آزمائش پر پورا اترنے والی سٹریٹجک تعاون پر مبنی شراکت داری کے عزم کا اعادہ کیا۔
انہوں نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا، جن میں نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا 2026ء کا اجلاس اور اقوام متحدہ کے آئندہ سیکرٹری جنرل کے انتخاب کا جاری عمل شامل ہیں۔