Wednesday, 02 September 2026, 10:07:45 am
 

مزید خبریں

 
نائب وزیراعظم کی ایرانی وزیرخارجہ سے ملاقات،علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
September 01, 2026

نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار نے آج بشکیک میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہانِ مملکت کی کونسل کے اجلاس سے قبل ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی سے ملاقات کی۔

دونوں رہنمائوں نے دوطرفہ تعلقات اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور مسلسل رابطے کی اہمیت کا اعادہ کیا۔

نائب وزیراعظم نے کہا کہ خطے میں امن اور استحکام کے فروغ کے لیے مذاکرات اور سفارت کاری ناگزیر ہیں اور جون دو ہزار چھبیس میں طے پانے والی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر تنازع کے دونوں فریقوں کی جانب سے مخلصانہ عملدرآمد ہی آگے بڑھنے کا واحد راستہ ہے۔

نائب وزیراعظم نے بشکیک میں بیلاروس کے وزیر خارجہMaxim Ryzhenkov سے بھی ملاقات کی۔

ملاقات میں دوطرفہ تعلقات علاقائی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔