نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے بشکیک میں روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف اور تاجکستان کے وزیر خارجہ سراج الدین مہرالدین سے ملاقات کی۔
یہ ملاقاتیں کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہانِ مملکت کی کونسل کے اجلاس کے موقع پر ہوئیں۔