Saturday, 20 April 2024, 12:26:52 am
حریت کانفرنس کی مودی سرکار کی کشمیریوں کی شناخت مٹانے کی کوششوں کی مذمت
April 02, 2024

کل جماعتی حریت کانفرنس نے مودی حکومت کی طرف سے کشمیریوں کی شناخت مٹانے اور معیشت کو تباہ کرنے کی کوششوں کی شدید مذمت کی ہے۔

حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈووکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر میں ایک بیان میں مقبوضہ جموں و کشمیر میں لوگوں پر بڑھتے ہوئے مظالم اور سیاسی نا انصافیوں پر گہری تشویش ظاہر کی۔

انہوں نے کہا کہ مودی حکومت علاقے کے مسلم اکثریتی تشخص کو تبدیل کرنے کیلئے راشٹریہ سوائم سیوک سنگھ کے ہندوتوا ایجنڈے پر عمل پیرا ہے۔ انہوں نے کشمیریوں پرزور دیا کہ وہ بھارتی حکومت کے ان مذموم عزائم کیخلاف متحد ہوجائیں۔