Friday, 26 April 2024, 09:43:01 am
پوری دنیامیں یوم یکجہتی کشمیر بھرپور طریقے سے منایا جائیگا:افتخار احمد
February 03, 2023

پاکستانی قوم اور دنیا بھر میں مقیم کشمیری اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ یکجہتی کے اظہار کیلئے اتوار کو یوم ِ یکجہتی کشمیر بھرپور طریقے سے منائیں گے۔یہ بات امورِ کشمیر اور گلگت بلتستان کے وزیر مملکت نواب زادہ افتخار احمد خان بابر نے رکن قومی اسمبلی وجیہہ قمر اور کُل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنمائوں کے ساتھ آج اسلام آباد میں نیوز کانفرنس سے خطاب میں کہی۔وزیر مملکت نے کہا کہ حکومت پاکستان اور صوبائی حکومتوں نے یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے متعدد تقریبات کا اہتمام کیا ہے۔نواب زادہ افتخار احمد نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کر رہا ہے اور پانچ اگست 2019 کے اقدامت کے تحت مقبوضہ علاقے میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت نے چوالیس ہزار سے زائد غیر مقامی افراد کو جموں و کشمیر کے ڈومیسائل جاری کئے ہیں اور حلقے تبدیل کرنے کے ذریعے مقبوضہ خطے پر ہندو وزیراعلیٰ مسلط کرنا چاہتا ہے۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کُل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر و کشمیر کے رہنمائوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر پر پوری قوم متحد ہے۔