Sunday, 05 May 2024, 03:02:02 am
پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکی رپورٹ 2023 کو مسترد کر دیا
April 25, 2024

 پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی طرف سے انسانی حقوق سے متعلق 2023 کی ملکی رپورٹ کو یکسر مسترد کردیا ہے ۔

آج (جمعرات) کو ایک بیان میں دفترخارجہ نے کہا ہے کہ رپورٹ میں مقصدیت کا فقدان ہے اوراس میں بین الاقوامی انسانی حقوق کے ایجنڈے کوسیاسی رنگ دیاگیا ہے جس سے واضح طورپر دوہرا معیار اپنانے کا اظہار ہوتا ہے ۔

دفترخارجہ نے اس بات پرتشویش ظاہرکی ہے امریکی محکمہ خارجہ کی رپورٹ میں دنیا بھر میں انسانی ہقوق کی صورتحال کو اجاگر کیاگیا ہے لیکن غزہ اور بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموں وکشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کونظر انداز کیاگیا ہے۔

دفترخارجہ نے انسانی حقوق کے اپنے دائرہ کار کو مستحکم کرنے ، بین الاقوامی انسانی حقوق کے ایجنڈے کو فروغ دینے اوربین الاقوامی انسانی حقوق کی سرگرمیوں میں انصاف اور مقصدیت سے کام لینے کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔