پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز نے پچیس ایکڑ تک زرعی اراضی رکھنے والے گندم کے کاشتکاروں کو بڑی مالی معاونت فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔
انہوں نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پیغام میں کہا کہ گندم کے کاشتکاروں کو فی ایکڑ کے حساب سے دس لیٹر ڈیزل پر 150 روپے فی لیٹر کی اعانت دی جائے گی۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ جاری عالمی بحران میں پٹرولیم کی قیمتوں میں اضافے کے باعث پاکستان میں بھی تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔