گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ پالیسی سازی میں تمام سٹیک ہولڈرز کی شمولیت ناگزیر ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کے روز لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی ایگزیکٹو کمیٹی کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
گورنر نے کاروباری برادری کی لچک کو سراہتے ہوئے کہا کہ معاشی چیلنجوں کے باوجود وہ سرمایہ کاری کی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔