فائل فوٹو
پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمی بخاری نے صوبے سے منشیات کے خاتمے کے لیے صوبائی حکومت کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے سری لنکا کے اعزازی قونصل جنرل یاسین جوئیہ سے آج لاہور میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تعلیمی اداروں میں منشیات کے استعمال کے خاتمے اور نوجوانوں کو اس ناسورسے بچانے کے لیے مہم شروع کی گئی ہے۔
عظمی بخاری نے ڈرگ ایڈوائزری ٹریننگ ہب کے کردار کو بھی سراہا اور منشیات کی روک تھام اور آگاہی کو یقینی بنانے میں مکمل تعاون کا یقین دلایا۔