Saturday, 18 April 2026, 07:49:55 am
 
پنجاب حکومت کا بدھ سے تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان
March 30, 2026

فائل فوٹو

پنجاب حکومت نے بدھ سے صوبے بھر کے تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان کیا ہے۔

پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے آج ایک بیان میں کہا کہ تمام سکول، کالج اور یونیورسٹیاں بدھ سے باقاعدہ تعلیمی سرگرمیاں دوبارہ شروع کر دیں گی۔

انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں ہفتہ وار پانچ روز کلاسز ہوں گی۔