Saturday, 18 April 2026, 07:51:29 am
 
صوبائی حکومت علاج معالجے کی جدید سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہے، مریم نواز
March 29, 2026

فائل فوٹو

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت امراض قلب کے ہزاروں مریضوں کو علاج معالجے کی جدید سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہے۔

انہوں نے آج ایک بیان میں کہا کہ وزیراعلیٰ CARDIAC سرجری پروگرام سے امراض قلب کے مریضوں کو مفت اور بروقت علاج میں مدد ملے گی۔

پنجاب بھر کے نوسرکاری اور پندرہ نجی امراض قلب کے اداروں میں اس پروگرام کا آغاز کیا گیا ہے اور مریضوں کے علاج معالجے کیلئے تین ارب روپے سے زائد کی رقم مختص کی گئی ہے۔