Saturday, 18 April 2026, 07:52:02 am
 
وزیراعلی پنجاب کی نکاسی آب کے منصوبے جون سے پہلے مکمل کرنے کی ہدایت
April 12, 2026

وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے مختلف شہروں میں پانی کی نکاسی کے تمام منصوبے جون سے قبل مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔

آج لاہور میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعلی نے تمام سیوریج لائنوں اور بارش کے پانی کی نکاسی کے منصوبوں کو مون سون سیزن سے قبل مکمل کرنے کی ہدایت کی۔

اجلاس میں پندرہ شہروں میں واسا کمپلیکس کی عمارتوں کے ڈیزائن کی منظوری دی گئی۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ واسا مون سون سیزن سے قبل نالوں کی صفائی کیلئے ایک بڑی مہم بھی شروع کرے گی۔