Saturday, 05 September 2026, 09:59:46 am
 
ایک ٹریلین ڈالر کی معیشت کا ہدف حاصل کرنے کیلئے پاکستان کو برآمدات میں غیر معمولی اضافہ کرنا ہوگا، احسن اقبال
September 04, 2026

منصوبہ بندی اور ترقی کے وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ 2035 تک ایک ٹریلین ڈالر کی معیشت کا ہدف حاصل کرنے کے لیے پاکستان کو برآمدات میں غیر معمولی اضافہ کرنا ہوگا۔

انہوں نے یہ بات اسلام آباد میں ’’پاکستان کی زرمبادلہ کمانے والی زرعی برآمدات کی صلاحیت سے فائدہ اٹھانا: خطرات اور مواقع‘‘ کے موضوع پر منعقدہ گول میز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ پائیدار معاشی ترقی اور بیرونی قرضوں پر انحصار کم کرنے کے لیے پاکستان کو 2035 تک اپنی برآمدات 100 ارب ڈالر سے زیادہ کرنا ہوں گی۔

احسن اقبال نے معیشت کی بہتری کے لیے کم از کم دس سال تک معاشی پالیسیوں میں تسلسل کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی عدم استحکام اور پالیسیوں میں عدم تسلسل سے پاکستان کی ترقی اور برآمدات کی کارکردگی متاثر ہوئی ہے۔