Saturday, 05 September 2026, 09:59:14 am
 
حکومت کمزور اور پسماندہ طبقات کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے، سید عمران احمد شاہ
September 04, 2026

تخفیفِ غربت و سماجی تحفظ کے وزیر سید عمران احمد شاہ نے سماجی تحفظ کے پروگراموں کے ساتھ روزگار کے مواقع فراہم کرنے والے اقدامات کی اہمیت پر زور دیا ہے تاکہ معاشی طور پر بااختیار بنانے کے لیے پائیدار راستے پیدا کیے جا سکیں۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار نیشنل سکلز یونیورسٹی اسلام آباد کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سعود الطاف سے ملاقات کے دوران کیا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت کمزور اور پسماندہ طبقات کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔