Saturday, 05 September 2026, 09:59:37 am
 
یوم دفاع اور شہداء کل منایا جائے گا
September 05, 2026

یوم دفاع اور شہداء کل منایا جائے گا جس کا مقصد شہداء اور غازیوں کو خراج عقیدت پیش اور تمام خطرات کیخلاف وطن کے دفاع کے عزم کا اعادہ کرنا ہے۔

انیس سو پینسٹھ میں اسی روز بھارتی فوج نے رات کی تاریکی میں بین الاقوامی سرحد عبور کرکے پاکستان پر حملہ کیا تھا تاہم قوم نے دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنا دیا۔

ملک کی ترقی و خوشحالی اور بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کی آزادی کیلئے مساجد میں نماز فجر کے بعد خصوصی دعائیں کی جائیں گی۔

شہداء کیلئے فاتحہ اور قرآن خوانی بھی کی جائے گی۔

اس دن شہداء کے اہلخانہ سے ملاقاتیں اور ان کی یاد میں تعمیر کی گئیں یادگاروں کے دورے بھی کئے جائیںگے۔