Sunday, 06 September 2026, 02:59:54 pm
 
انقرہ میں یومِ دفاع و شہداء کی تقریب، پاک ترک دوستی اور بھائی چارے کا اظہار
September 05, 2026

ترکیہ کے دارالحکومت انقرہ میں یومِ دفاع و شہداء کی تقریب منعقد ہوئی جس میں ترک وزیر دفاع یاشار گولر سمیت اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

تقریب کا آغاز پاکستان اور ترکیہ کے قومی ترانوں سے کیا گیا۔

تقریب میں پاکستان کی مسلح افواج کی قربانیوں اور خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا، جبکہ ملی نغموں اور قومی ترانوں سے سجی تقریب نے ماحول کو جذبۂ حب الوطنی سے سرشار کر دیا۔

پاکستان کے سفیر ڈاکٹر یوسف جنید نے ’’پاکستان پائندہ باد، پاک ترک بھائی چارہ زندہ باد‘‘ کا پُرجوش نعرہ بلند کیا۔

ترک وزیر دفاع یاشار گولر نے کہا کہ پاکستان صرف دوست ملک نہیں بلکہ ترکیہ کا اہم شراکت دار ہے۔

انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے پاکستان سے گہری وابستگی کا اظہار کیا۔

یاشار گولر نے پاک ترکیہ تعلقات کو مشترکہ تاریخ، برادرانہ رشتے اور باہمی اعتماد پر قائم قرار دیا۔