نائب وزیراعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے اسلام آباد میں وزیراعظم کی جانب سے وفاقی حکومت کے بھرتی کے قواعد و پالیسی سے متعلق رپورٹ کا جائزہ لینے کے لیے قائم کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کی۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نائب وزیراعظم نے شفاف، آسان اور ٹیکنالوجی پر مبنی بھرتی کا نظام وضع کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
کمیٹی نے وفاقی حکومت میں بھرتیوں کے عمل کو جدید اور ڈیجیٹل بنانے کے اقدامات کا جائزہ لیا، جن میں زیادہ شفافیت، کارکردگی میں بہتری، خالی آسامیوں کو جلد پُر کرنا اور دستی طریقہ کار اور غیر ضروری مداخلت پر انحصار کم کرنا شامل ہے۔