Sunday, 06 September 2026, 03:01:03 pm
 
نائب وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس، توانائی اصلاحات اور نجکاری پر پیش رفت کا جائزہ
September 05, 2026

وزیراعظم کی جانب سے توانائی کے شعبے میں اصلاحات کے لیے قائم کمیٹی کا پہلا اجلاس نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت اسلام آباد میں ہوا۔

اجلاس میں اہم اداروں کی استعدادِ کار بڑھانے اور ادارہ جاتی استحکام کے اقدامات سمیت توانائی کے شعبے میں اصلاحات اور نجکاری کے ایجنڈے پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔

نائب وزیراعظم نے صارفین پر توجہ مرکوز رکھتے ہوئے آئندہ کا لائحہ عمل اختیار کرنے پر زور دیا تاکہ جاری اصلاحات اور نجکاری کے نتیجے میں بجلی کے صارفین کے لیے مؤثر کارکردگی، استحکام اور بہتر نتائج کو یقینی بنایا جا سکے۔

اسحاق ڈار نے نتائج، ادارہ جاتی کارکردگی اور توانائی کے شعبے کے طویل مدتی استحکام پر مکمل توجہ کے ساتھ اصلاحات کے عمل کو آگے بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا۔