بری فوج کے سربراہ جنرل سیدعاصم منیرنے سعودی وفد کے لئے مکمل حمایت کااعادہ کرتے ہوئے دونوں ملکوں کے درمیان مذاکرات کے ذریعے مفیدباہمی ثمرات کے لئے نیک خواہشات کا اظہارکیاہے۔
وہ سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے گفتگو کررہے تھے جنہوں نے اسلام آباد میں ان سے ملاقات کی۔فریقین کے درمیان مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کومزیدتقویت دینے کے لئے باہمی دلچسپی کے اموراورپالیسیوں پرتبادلہ خیال کیاگیا۔سعودی وزیرخارجہ نے پاکستان اورسعودی عرب کے درمیان پائیدار اور تذویراتی نوعیت کے تعلقات کواجاگر کرتے ہوئے دوطرفہ تعلقات کومزیدمضبوط بنانے کے لئے تعاون کی نئی راہیں تلاش کرنے پرزوردیا۔