عالمی بینک نے معاشی استحکام اورمحصولات میں اضافے کے لئے پاکستان کی اقتصادی اصلاحات اورڈیجیٹلائزیشن پروگرام کے لئے اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔
یہ یقین دہانی وفاقی وزیرخزانہ محمداورنگزیب اورعالمی بینک کے صدر Ajay Banga کے درمیان واشنگٹن میں ہونے والی ملاقات میں کرائی گئی۔وفاقی وزیرنے ملاقات کے دوران مالیاتی تعاون کے قلیل مدتی پروگرام پر پاکستان کی پیشرفت اور ٹیکس، توانائی اورنجکاری کے ترجیحی شعبوں میں جاری اصلاحات کواجاگرکیا۔ادھرواشنگٹن میں ایشیائی ترقیاتی بینک کے صدر Masatsugu Asakawa سے ملاقات کے دوران فریقین نے دوطرفہ شراکت داری کومزیدمستحکم بنانے کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔