Tuesday, 30 April 2024, 09:34:44 am
صدر کل پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے
April 17, 2024

File Photo

صدر آصف علی زرداری کل (جمعرات) پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے۔مشترکہ اجلاس سہ پہر چار بجے طلب کیا گیا ہے۔آئین کے آرٹیکل چھپن (تین) کے تحت عام انتخابات کے بعد پارلیمانی سال کے آغاز پر صدر پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے۔قومی اسمبلی اور سینٹ کے مشترکہ اجلاس سے آصف علی زرداری کا یہ ریکارڈ ساتواں خطاب ہو گا۔ایوان صدر میں دو ہزار آٹھ سے دو ہزار تیرہ تک اپنی پانچ سالہ مدت صدارت میں انہوں نے چھ مرتبہ پارلیمنٹ سے خطاب کیا۔