ٹیلی وژن اور فلم کے معروف اداکار محبوب عالم کی 30 ویں برسی پیر کے روز منائی گئی۔اداکاری کے منفرد سٹائل کے حامل ہمہ جہت اداکار محبوب عالم چودہ مارچ اُنیس سو اڑتالیس کو پیدا ہوئے۔انہیں پاکستان ٹیلی وژن کی شاہکار ڈرامہ سریل ''وارث'' میں چوہدری حشمت علی کے شاندار کردار کی وجہ سے زبردست شہرت ملی۔انہوں نے پاکستان ٹیلی وژن کے مشہور ڈراموں اندھیرا اُجالا، اپنے لوگ اور نیلے ہاتھ میں بھی کام کیا۔انہوں نے اڑتیس فلموں میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے جن میں اردو زبان کی بارہ، پنجابی کی پندرہ اور سندھی زبان کی گیارہ فلمیں شامل ہیں۔وہ اُنیس سو چورانوے میں کراچی میں آج ہی کے دن چھیالیس سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔