Wednesday, 01 May 2024, 03:35:45 am
صدر آج پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے
April 18, 2024

File Photo

صدر آصف علی زرداری آج (جمعرات) پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے۔مشترکہ اجلاس سہ پہر چار بجے طلب کیا گیا ہے۔صدر آئین کے آرٹیکل چھپن تین کے تحت عام انتخابات کے بعد پارلیمانی سال کے آغاز پر پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریںگے۔قومی اسمبلی اور سینٹ کے مشترکہ اجلاس سے آصف علی زرداری کا یہ ریکارڈ ساتواں خطاب ہوگا۔ایوان صدر میں دو ہزار آٹھ سے دو ہزار تیرہ تک اپنی پانچ سالہ مدت صدارت کے دوران انہوں نے چھ مرتبہ پارلیمنٹ سے خطاب کیا۔