Wednesday, 01 May 2024, 04:57:38 am
صدر کی ترک کمپنیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت
April 18, 2024

صدر آصف علی زرداری نے ترک کمپنیوں کو پاکستان کی سرمایہ کاری دوست پالیسیوں سے فائدہ اٹھانے اور پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے ذریعے سرمایہ کاری کی دعوت دی ہے۔

وہ پاکستان میں ترکیے کے سفیر ڈاکٹر مہمت پیکاسی سے گفتگو کررہے تھے جنہوں نے اسلام آباد میں ان سے ملاقات کی۔صدر نے ترکیے کے ساتھ تجارت، معیشت، تعلیم اور ثقافت میں دوطرفہ تعاون کو مزید بڑھانے پر زور دیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان خاص طور پر انفراسٹرکچر کی ترقی میں ترکیے کے ترقیاتی تجربے سے فائدہ اٹھا سکتا ہے ۔صدر نے علاقائی روابط کو فروغ دینے کے لئے دونوں ممالک کے درمیان ریلوے رابطہ قائم کرنے کے لئے مشترکہ جائزہ رپوررٹ تیارکرنے کی تجویز دی۔ انہوں نے دو طرفہ تعلیمی اور ثقافتی تبادلوں کو بڑھانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔آصف زرداری نے کہا کہ پاکستان ترک صدر رجب طیب اردوان کا پاکستان میں 7ویں اعلیٰ سطحی اسٹریٹجک کوآپریشن کونسل کے اجلاس میں خیرمقدم کرنے کا منتظر ہے۔