Thursday, 02 May 2024, 09:20:21 pm
پاکستان اوریو اے ای کا پیٹرولیم کے شعبے میں تعاون کو مزید وسعت دینے پراتفاق
April 19, 2024

پاکستان اور متحدہ عرب امارات نے پیٹرولیم کے شعبے میں تعاون کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیاہے ۔

یہ اتفاق رائے آج (جمعہ) کو اسلام آباد میں وزیر پیٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک اور پاکستان میں متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبیدالزابی کے درمیان ملاقات میں ہوا ۔

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان متحدہ عرب امارات کے ساتھ اپنے دیرینہ تعلقا ت کو بہت اہمیت دیتا ہے ۔