Sunday, 19 April 2026, 03:19:00 pm
 
کورنگی فشریزہاربرپربرآمدکنندگان کی سہولت کیلئے تیرتے گھاٹ کی تعمیر کی آغاز
April 19, 2026

بحری امورکے وزیرمحمد جنید انوارچوہدری نے کہا ہے کہ کورنگی فشریزہاربراتھارٹی میں ماحولیاتی طور پر مؤثر تیرتے ہوئے گھاٹ پرتعمیراتی کام کا آغازکردیا گیا ہے تاکہ برآمدی معیارکی مچھلیوں کو اتارنے میں آسانی ہو۔

وہ اسلام آباد میں کورنگی فشریزہاربراتھارٹی کے ایک اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔

وفاقی وزیرنے کہا کہ بارہ کروڑ روپے مالیت کا منصوبہ اس سال جون کے آخرتک مکمل ہوجائے گا۔

جنید انوارچوہدری نے کہا کہ اس اقدام سے پانی تک محفوظ اور زیادہ قابل اعتماد رسائی یقینی ہوجائے گی جبکہ مچھلیوں کومحفوظ اتارنے میں سہولت فراہم ہو گی۔