Sunday, 19 April 2026, 05:56:24 am
 
نائب وزیراعظم اورآذربائیجان کے وزیرخارجہ کی خطے کی تازہ ترین صورتحال پربات چیت
April 18, 2026

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے انطالیہ ڈپلومیسی فورم کے موقع پر آذربائیجان کے وزیر خارجہ Jeyhun Bayramov سے ملاقات کی۔

انہوں نے خطے کی تازہ ترین صورتحال پر تعمیری بات چیت کی اور پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان قریبی اور برادرانہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔

اس سے پہلے مصر کے وزیرخارجہ بدرعبدالعاطی سے ملاقات میں اسحاق ڈار نے تازہ ترین علاقائی صورتحال پر بات چیت کی اور قریبی روابط برقراررکھنے پر اتفاق کیا۔

انہوں نے خوشگوار بات چیت کے دوران پاکستان اورمصر کے درمیان روابط مزید مضبوط بنانے پر زوردیا۔