Sunday, 19 April 2026, 05:52:18 am
 
پاکستان علاقائی اورعالمی امن کے فروغ کی پالیسی پرعمل پیرا ہے، ایئرچیف
April 18, 2026

پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں آج 153ویں پی ایم اے لانگ کورس، 38ویں ٹیکنیکل گریجویٹ کورس، 72ویں انٹیگریٹڈ کورس، 15ویں مجاہد کورس اور 27ویں لیڈی کیڈٹ کورس کے کیڈٹس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کا انعقاد کیا گیا۔

پاکستان ملٹری اکیڈمی سے عراق، مالدیپ، مالی، نیپال، فلسطین، قطر اور سری لنکا سمیت متعدد دوست ممالک کے کیڈٹس بھی فارغ التحصیل ہوئے۔

پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے پریڈ کا جائزہ لیا اور نمایاں کیڈٹس کو اعزازات سے نوازا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاک فضائیہ کے سربراہ نے کہا کہ پاکستان علاقائی اور عالمی امن کے فروغ کی پالیسی پرعمل پیرا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان دنیا کو استحکام سے ہمکنار کرنے والے ملک کے طور پر اُبھر کر سامنے آیا ہے۔