Sunday, 19 April 2026, 05:57:32 am
 
وزیرخزانہ نے ایشین انفراسٹرکچرانوسٹمنٹ بینک کے تعاون کو سراہا ہے
April 18, 2026

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے ایشین انفراسٹرکچر انوسٹمنٹ بینک کو پاکستان کے بنیادی ڈھانچے کی ترجیحات اور سٹریٹجک ترقی پر خصوصی توجہ کے ساتھ اپنی ترجیحات کو ہم آہنگ کرنے کی دعوت دی ہے۔

وہ واشنگٹن ڈی سی میں ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک کی صدر ZOU JIAYI سے گفتگو کر رہے تھے۔

وزیر خزانہ نے ایشین انفراسٹرکچر انوسٹمنٹ بینک کی جانب سے تقریبا ایک ارب ستر کروڑ ڈالر کی مالی معاونت کے ذریعے فعال تعاون کو سراہا۔ جس میں بینک ایک ارب ڈالر کی اضافی امداد بھی فراہم کرے گا۔

واشنگٹن ڈی سی میں ایس اینڈ پی گلوبل ریٹنگز کے نمائندوں سے ملاقات کے دوران وزیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان نے اپنی بیرونی ذمہ داریوں کو بروقت پورا کیا ہے، جس میں رواں ماہ کے دوران اپنے یورو بانڈ کی ایک ارب چالیس کروڑ ڈالر کی ادائیگی بھی شامل ہے۔

انہوں نے ملک کی بیرونی ادائیگیوں کو مزید مستحکم کرنے کے لیے سعودی عرب کی جانب سے اضافی مالی معاونت پر بھی روشنی ڈالی۔

محمد اورنگزیب نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ پاکستان کی بہتر میکرو اکنامک صورتحال اور مسلسل اصلاحات درجہ بندی بہتر بنانے کے لیے ایک مضبوط کیس ہے۔