Thursday, 30 May 2024, 02:48:46 pm
دوسرا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان نے نیوزی لینڈکو 7 وکٹوں سے شکست دے دی
April 20, 2024

دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے مہمان نیوزی لینڈ کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔

راولپنڈی میں کھیلے گئے پانچ میچز کی سیریز کے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر مہمان ٹیم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

 کیوی ٹیم  18 اعشاریہ ایک اوور میں  90 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے 3 کھلاڑیوں کو  آؤٹ کیا۔

ان کے علاوہ محمد عامر، ابرار  احمد اور شاداب خان نے 2 ،2  اور نسیم شاہ نے ایک وکٹ حاصل کی۔

پاکستانی ٹیم نے 91 رنز کا ہدف باآسانی 3 وکٹوں کے نقصان پر 13 ویں اوور میں پورا کرلیا۔

پاکستان کی جانب سے محمد رضوان 45 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔