Tuesday, 14 May 2024, 05:53:18 am
پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی کرکٹ ٹیم کیلئے نئے کوچز کا تقرر کر دیا
April 28, 2024

پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی کرکٹ ٹیم کیلئے نئے کوچز کا تقرر کیاہے ۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے آج (اتوار) کو لاہور میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جیسن گلیسپی کو ٹیسٹ کرکٹ کیلئے ہیڈ کوچ مقرر کیا گیا ہے جبکہ گیری کرسٹن ایک روزہ اور ٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچوں کیلئے کوچ ہوںگے ۔

انہوں نے کہاکہ اظہر محمود ہر طرزکی کرکٹ کیلئے معاون کوچ ہوںگے ۔

انہوں نے کہاکہ خواتین کی قومی کرکٹ ٹیم کیلئے نئے کوچ کا اعلان جلد کیاجائے گا۔