Saturday, 04 May 2024, 04:16:43 am
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی خواتین ٹیموں کے درمیان تیسرا ایک روزہ بین الاقوامی میچ کل کھیلا جائے گا
April 22, 2024

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی خواتین ٹیموں کے درمیان تین میچو ں کی سیریز کا تیسرا ایک روزہ بین الاقوامی میچ کل (منگل) کراچی میں کھیلا جائے گا۔

میچ سہ پہر ساڑھے تین بجے شروع ہوگا۔ویسٹ انڈیز کو پہلے دو میچ جیتنے کے بعد سیریز میں دو صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سیریز کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے جائیں گے۔پہلا ٹی ٹوئنٹی جمعہ کو کراچی میں کھیلا جائے گا۔