Friday, 03 May 2024, 09:42:14 pm
ویمنز کرکٹ،پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تیسرا ایک روزہ میچ آج کھیلا جائے گا
April 23, 2024

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی خواتین ٹیموں کے درمیان تین میچو ں کی سیریز کا تیسرا ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ آج کراچی میں کھیلا جائے گا۔میچ سہ پہر ساڑھے تین بجے شروع ہوگا۔ویسٹ انڈیز کو پہلے دو میچ جیتنے کے بعد سیریز میں دو صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سیریز کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے جائیں گے۔پہلا ٹی ٹوئنٹی جمعہ کو کراچی میں کھیلا جائے گا۔