جنیوا میں منعقدہ ایک سیمینار میں خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا ہے کہ امن سازی اور حقوق کی خلاف ورزیوں کیلئے اقوام متحدہ کا کردار انتہائی اہم ہے ۔کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق سیمینار عالمی مسلم کانگریس کی میزبانی میں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے 55ویں اجلاس منعقد ہوا۔مقررین نے کہاکہ تصفیہ طلب تنازعات بے چینی اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی اصل وجہ ہیں اورمجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لانا اوران کا احتساب کرنا انسانی حقوق کونسل کی ذمہ داری ہے ۔مقررین نے تنازعات کشمیر اور فلسطین کے فوری حل کی ضرورت پر بھی زوردیا۔