اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل آج رمضان المبارک کے مہینے کے دوران غزہ میں انسانی بنیادوں پر فوری جنگ بندی کے مطالبے کے حوالے سے پیش کی گئی ایک قرارداد کیلئے ووٹنگ کرا رہی ہے۔
یہ قرارداد کونسل کے دس منتخب ارکان کی جانب سے پیش کی گئی ہے جبکہ اقوام متحدہ میں روس، چین اور عرب گروپ کے بائیس ممالک نے اس کی حمایت کی ہے۔