Tuesday, 07 May 2024, 10:22:17 pm
اسرائیل کے غزہ پر وحشیانہ حملے جاری،مزید51 فلسطینی شہید
April 26, 2024

اسرائیلی فوج نے گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران غزہ کے علاقے میں اپنے جاری حملوں میں اکاون فلسطینیوں کوشہید کردیا ہے۔

غزہ میں صحت کے حکام نے بتایا کہ ان حملوں میں پچھہتر فلسطینی زخمی ہوئے۔

گزشتہ سال سات اکتوبر کے بعد سے زیرمحاصرہ غزہ میں اسرائیلی جارحیت سے شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد بڑھ کر چونتیس ہزار تین سو چھپن ہوچکی ہے ۔

دوسری جانب رفح کا مشرقی علاقہ مسلسل گولہ باری کی زد میں ہے جبکہ اسرائیلی فوج رفح پرحملہ نہ کرنے کے بڑھتے ہوئے بین الاقوامی مطالبات کو نظر انداز کرتے ہوئے زمینی حملے کے اپنے منصوبے پرعمل جاری رکھے ہوئے ہے ۔