Friday, 19 April 2024, 10:53:22 pm
ڈرامہ نگار اور کہانی نویس حسینہ معین کی تیسری برسی
March 26, 2024

پاکستانی ڈرامہ نگار اور کہانی نویس حسینہ معین کی تیسری برسی منگل کے روز منائی گئی۔ وہ 20نومبر1941 میں برٹش انڈیا کے متحدہ صوبے کانپور میں پیدا ہوئیں اور 1947میں قیام پاکستان کے بعد اپنے خاندان کے ہمراہ پاکستان ہجرت کرگئیں۔حسینہ معین نے سٹیج ریڈیو اورٹیلی ویژن کے لئے کئی ڈرامے تحریر کئے۔انہیں پاکستان میں پرفارمنگ آرٹس کے لئے صدارتی تمغہ حسن کارکردگی سے نوازا گیا۔وہ دو ہزار اکیس میں آج کے روز کراچی میں انتقال کرگئیں۔