Sunday, 03 March 2024, 08:25:35 am

مزید خبریں

 
بڑے ممالک کی جانب سے جی20میں شرکت سے انکار نے کشمیری عوام کے موقف کی تصدیق کردی:محمود احمد ساغر
May 26, 2023

کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزادکشمیر شاخ کے کنونیر محمود احمد ساغر نے گروپ بیس کے ان رکن ملکوں کا شکریہ ادا کیا ہے جنہوں نے غیر قانونی زیرقبضہ جموں وکشمیر میں بھارت کی میزبانی میں ہونے والی گروپ بیس کی کانفرنس میں شرکت نہیں کی۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ علاقے میںبھارت کی طرف سے کانفرنس کے انعقاد کا مقصد دنیا کو یہ دکھانا تھا کہ علاقے میں صورتحال معمول کے مطابق ہے۔محمود احمد ساغر نے کہا کہ بعض ممالک کی طرف سے گروپ بیس کی کانفرنس میں شرکت سے انکار نے کشمیری عوام کے اس موقف کی تصدیق کر دی کہ بھارت نے جموں و کشمیر پر غیر قانونی طور پر قبضہ کر رکھا ہے۔انہوں نے کہاکہ کل جماعتی حریت کانفرنس کی اپیل پر دنیا بھر میں ہونے والے کشمیریوں کے بڑے بڑے مظاہروں سے عالمی برادری کی توجہ مسئلہ کشمیر کے حل کی جانب مبذول کرانے میں مدد ملی ہے۔