سعودی عرب نے مقبوضہ مغربی کنارے میں آٹھ سو ایکڑ اراضی ہتھیانے کے اسرائیلی فیصلے کی مذمت کی ہے۔
سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے آج ایک بیان میں کہاکہ اس طرح کے اقدامات عالمی قوانین اور متعلقہ قراردادوں کے منافی ہیں۔
بیان میں کہا گیاہے کہ اسرائیلی اقدامات سے مسئلے کے دو ریاستی حل پر مبنی منصفانہ اور پائیدار امن کیلئے کوششوں کو نقصان پہنچاہے۔سعودی عرب نے عالمی برادری سے اسرائیلی آباد کاروں کی دانستہ خلاف ورزیاں بند کرانے اور قبضے میں لی گئی فلسطینی زمینیں بھی واپس کرنے کا مطالبہ کیا۔