غزہ پر اسرائیل کی مسلسل وحشیانہ بمباری میں گزشتہ سال سات اکتوبر سے اب تک دو سو بارہ سکولوں کو براہ راست نشانہ بنایاگیا۔
اقوا م متحدہ کے بچوں کے ادارے کے مطابق سیٹلائٹس کے ذریعے لی گئی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گزشتہ سال اکتوبر سے جاری تنازعے میں کم از کم ترپن سکول مکمل طور پر تباہ ہوچکے ہیں جبکہ گزشتہ ماہ کے وسط سے سکولوں پر حملوں میں نو فیصد اضافہ ہوا ہے۔