Sunday, 28 April 2024, 02:05:55 am
ملک کے مختلف حصوں میں گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات
March 28, 2024

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران خیبرپختونخوا، پنجاب،کشمیر، گلگت بلتستان اور شمالی بلوچستان میں تیزہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

تاہم ملک کے جنوبی علاقوں میں گردآلودہوائیں چلنے کاامکان ہے۔

آج صبح ریکارڈ کیا گیا بعض شہروں کا درجہ حرارت:

اسلام آباد اور گلگت سولہ ڈگری سینٹی گریڈ

لاہور اکیس

کراچی پچیس

پشاور سترہ

کوئٹہ تیرہ

مری نو

اور مظفر آباد چودہ ڈگری سینٹی گریڈ

بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں سرینگر، جموں،Leh، پلوامہ، اننت ناگ، شوپیاں اور بارہ مولہ میں مطلع ابر آلود رہنے، تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے ۔

آج صبح ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت:سری نگر میں بارہ ڈگری سینٹی گریڈ، جموں بیس،Leh دو، پلوامہ اورشوپیاں گیارہ ،اننت ناگ اور بارہ مولہ میں تیرہ ڈگری سینٹی گریڈ۔