Tuesday, 07 May 2024, 05:39:52 pm
دریائے کابل میں متوقع سیلاب، این ڈی ایم اے کی متعلقہ اداروں کوالرٹ رہنے کی ہدایت
April 26, 2024

فیڈرل فلڈ کمیشن کےمطابق دریائے کابل کے بالائی علاقوں میں شدید بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال متوقع ہے۔ سیلابی صورتحال کے باعث کل سے30 اپریل کے دوران نوشہرہ اور چارسدہ کے علاقے متاثر ہو سکتے ہیں۔

این ڈی ایم اے کی پی ڈی ایم اے سمیت تمام متعلقہ اداروں کو کسی بھی قسم کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے الرٹ رہنے اور بروقت ضروری اقدامات کی ہدایت۔

متعلقہ ادارے سیلابی خطرے سے دوچار علاقوں میں ضروری مشینری وعملہ کی بر وقت دستیابی یقینی بنائیں اور عوامی آگہی کے لیے اقدامات کر یں۔

عوام بہاؤ تیز کی صورت میں ندی نالوں کو پار کرنے سے گریز کریں۔