Tuesday, 30 April 2024, 01:45:55 am
ایس آئی ایف سی کے اقدامات کے باعث آئی ٹی برآمدات میں اضافہ
April 02, 2024

خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے پالیسی اقدامات کی وجہ سے آئی ٹی برآمدات میں اضافہ ہورہا ہے۔

سٹیٹ بینک کے اعداد وشمار کے مطابق فروری میں آئی ٹی برآمدات پچیس کروڑ ستر لاکھ ڈالر رہیں جو گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں بتیس فیصد زیادہ ہیں۔

رواں مالی سال کے پہلے آٹھ ماہ کے دوران آئی ٹی برآمدات پندرہ فیصد اضافے سے ایک ارب ستانوے کروڑ ڈالر سے زائد ہوگئیں۔ گزشتہ آٹھ ماہ کے دوران خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل نے پندرہ میں سے تیرہ اہداف حاصل کئے ہیں جس سے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں بہتری آئی ہے اور اس کی برآمدات میں اضافہ ہوا ہے۔تجزیہ کاروں کے اندازے کے مطابق رواں مالی سال میں ملک کی مجموعی آئی ٹی برآمدات تین سے چار ارب ڈالر کے درمیان ہو سکتی ہے جو گزشتہ سال کے مقابلے میں دو ارب ساٹھ کروڑ ڈالرز زیادہ ہیں۔