انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی مواصلات کی وزیر مملکت شزہ فاطمہ نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت ملک میں کاروباری سرگرمیوں اور جدت پسندی کے فروغ کیلئے اقدامات کر رہی ہے۔
قطر کے سائنس اور ٹیکنالوجی پارک کے صدر ڈاکٹر جیک LAUسے اسلام آباد میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو ٹیکنالوجی کی جدید تربیت دینے کیلئے پاکستان اور قطر کے درمیان چھوٹے
درجے کے کاروباری منصوبوں کاپروگرام شروع کیا جاسکتا ہے۔
وزیر مملکت نے کہا کہ پاکستان اور قطر ٹیکنالوجی کے شعبے میں ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کرسکتے ہیں۔
ملاقات کے دوران ڈاکٹر جیک LAU نے پاکستانی تاجروں سے کہا کہ وہ قطر میں بنیادی ٹیکنالوجیز کے فروغ کیلئے کام کریں۔