Tuesday, 11 March 2025, 10:26:01 pm
 
کراچی، ٹورنٹو میٹرو پولیٹن یونیورسٹی کے وفد کی سینئر صوبائی سے ملاقات
February 22, 2025

ٹورنٹو میٹرو پولیٹن یونیورسٹی کے وفد نے اپنے صدر اور وائس چانسلر محمدLACHEMIکی قیادت میں سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن سے  ہفتہ کے روز کراچی میں ملاقات کی۔

سندھ حکومت اور یونیورسٹی نے تعلیمی شراکت داری بڑھانے پر اتفاق کیا۔

اس موقع پر سینئر وزیرشرجیل انعام میمن نے یونیورسٹیوں اور اداروں کے درمیان تعلقات مضبوط کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ شراکت داری قوم کے مستقبل کی تشکیل اور نوجوانوں کو بااختیار بنانے میں اہم کردار اداکرے گی۔

ٹورنٹو میٹرو پولیٹن یونیورسٹی کے صدر اوروائس چانسلر محمدLACHEMI نے سندھ میں تعلیم کے شعبے میں تعاون کے فروغ کے لئے تعلیمی اداروں سے تعاون پر آمادگی ظاہر کی۔